اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز زیریں سندھ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے بعض زیریں علاقوں میں موسلا دھاربارش بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ ، بالائی / زیریں بلوچستان ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی (گلشن حدید 86 ، میٹ کمپلیکس 81 ، سرجانی 73 ، نارتھ کراچی 62 ، جناح ٹرمینل 58 ، ایم او ایس 50 ، صدر، کیماڑی 51، فیصل بیس 49 ، ناظم آباد 28 ، لانڈھی ، مسرور23) ، اسلام کوٹ 34 ، پیڈعیدن 30 ، بدین 28 ، ڈپلو 24 ، مٹھی، ڈاہلی 9 ، کلوئی 5 ، چھور 2، جیکب آباد ، حیدرآباد 1 ، اسلام آباد (بوکرا 53 ، گولڑہ 52 ، ایئر پورٹ 28 ، سید پور 13 ، زیروپوائنٹ 10)، پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 52 ، شمس آباد 18) ، چکوال 13 ، مری 6 ، اٹک ، بہاولنگر 2 ، لاہور (ایئر پورٹ 2)، خیبر پختونخوا میں سیدو شریف20 ، بالائی دیر 18 ، مالم جبہ 4 ، کاکول 1 ، بلوچستان میں قلات 9 ، خضدار ، تربت 6 ، کوئٹہ ، پسنی 2 اورگلگت بلتستان میں بونجی کے مقام پر2 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46، دالبندین 45 اورسبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply