اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بطور پلیئر اور کپتان متعدد کامیابیاں اپنے نام کیں۔ مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی مصباح الحق کے پاس ہے جبکہ انہیں ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا بحیثیت کھلاڑی اور قائد انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مشکل وقت میں جب مصباح الحق کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو متعدد کیا اور انہی کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here