کولمبو۔ 28 جولائی (اے پی پی) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے 239 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، فرننڈو اور کرونارتنے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، فرننڈو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجلو میتھیوز کوسل مینڈس کے ساتھ مل کر 96 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی، میتھیوز 52 اور مینڈس 41 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، مشفق الرحیم کی 98 رنز کی عمدہ اننگز رائیگاں گئی، فرننڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here