محموداللہ کی جارحانہ ففٹی، بنگلہ دیش زمبابوے کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) محموداللہ کی جارحانہ ففٹی کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 39 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں جگہ بنا لی، زمبابوین ٹیم متواتر تیسری شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، زمبابوین ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، موتم بامی کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محموداللہ نے 5 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk