اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی کھلاڑی محمد حمزہ خان برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بدھ کو وطن پہنچ گئے۔ پاکستان نے 8 سال بعد برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیتا۔ سکواش کے کھلاڑی اور آفیشلز کا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور پے اے ایف کے حکام بھی موجود تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here