لاہور ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستانی ٹیم کو کارکردگی میں عدم تسلسل اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، پی سی بی اسی لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو ری سٹرکچر کر رہا ہے جس کے بعد پاکستانی کرکٹ میں کافی بہتری آئے گی ۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اس معیار کی نہیں ہے جو ہونی چاہئے۔ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم پر لگا یہ لیبل اتر جائے اور کھلاڑی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھائیں۔ ماضی میں باب وولمر اور وقار یونس جیسے بہترین کوچز بھی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کے سسٹم کے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل برقرار رہا ۔ اس لئے ڈومیسٹک سسٹم کو ٹھیک اور مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری ملنے پر اس پر فوری عمل در آمد شروع ہوجائے ا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here