لاہو(آئی این پی)لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا، جانوروں کی باقیات سے نکالے گئے تیل کے ڈرم بھی برآمد کر لیے گئے۔ملاوٹ مافیا نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، چند ہی ہفتوں کے دوران تقریبا 30 لاکھ گندے انڈے تلف کیے جا چکے ہیں، ناقص دودھ کی بھاری مقدار بھی روزانہ پکڑی جاتی ہے تو گوشت کے سپلائرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی

نے لاہور میں ہفتہ کو غیرقانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے مارے تو ساڑھے 6 ہزار کلو غیرمعیاری گوشت بر آ مد ہوا، مذبحہ خانوں میں صفائی کی ناقص صورت حال نے گوشت کو مزید مضربنا دیا تھا، جانوروں کی باقیات سے نکالے گئے تیل کے 12 ڈرم اور ایک ہزار کلو چربی بھی ہاتھ لگی، متعلقہ اداروں کی کوششیں اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملاوٹ مافیا کے پر ابھی تک نہیں کاٹے جاسکے۔

The post لا ہو ر : فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔

Leave a comment

Post here