لاہور۔20 جنوری(اے پی پی )قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020ءکےلئے 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ کا انتخاب انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدکیا گیا ہے۔عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کےخلاف منتخب کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ ناہیدہ خان، رامین شمیم اور عائشہ ظفر کی جگہ منیبہ علی، عائشہ نسیم اور ایمن انور کو میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگاایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے جبکہ گروپ کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں‘پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کےخلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کےخلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان کو انگلینڈ کےخلاف سیریز میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تین رکنی سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔منتخب کردہ قومی خواتین اسکواڈ کی اوسط عمر 24.8 ہے جو مستقبل کے حوالے سے سلیکٹرز کی سوچ اور منصوبہ بندی کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔اسکواڈمیں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں،ٹیم آفیشلز میں سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باو¿لنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ) شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here