لارڈز ۔ 17 اگست (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 250 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، سٹیون سمتھ نے ایک مرتبہ مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، براڈ نے 4 اور ووکس نے 3 وکٹیں لیں۔ انگلش ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا کر مجموعی طور پر 104 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، بین سٹوکس 8 اور جوز بٹلر 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کمنز اور سڈل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply