کراچی۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو میچ میں شکست سے بچنے کے لئے مزید264 رنز درکار ہیں، لنکن ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 212 رنز بنائے اور اس کے7 بیٹسمین آﺅٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو میچ میں شکست سے بچنے کے لئے مزید264 رنز درکار ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں۔اس طرح چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور اسے شکسٹ سے بچنے کے لئے مزید 264 رنز درکار ہیں اور اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔اوشادہ فرنینڈو 102 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔لنکن ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ لنکن ٹیم کے اوپنر کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور اوشادہ فرنینڈو نے اننگ کا آغاز کیا اور جب سری لنکا کا مجموعی اسکور 39رنز پرپہنچا تو ڈیموتھ کرونارتنے 28 گیندوں پر 16 رنز بناکر محمد عباس کی بال پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔جن کے بعد مینڈس کھیلنے کے لئے آئے تاہم وہ بھی کسی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور کوئی رن بنائے بغیر نسیم شاہ کی بال پر بابراعظم کے ہاتھوں شکار ہوگئے۔لنکن ٹیم نے 14.5 اوورز میںمجموعی طور پر50 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔ میتھوس نے کسی حد تک ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی بال کا سامنا کرتے ہوئے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ سری لنکا کے آﺅٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین این جیلومیتھیوز مجموعی اسکور 70رنز پر آﺅٹ ہوئے۔چائے کے وقفے تک 26 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا اور سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔چائے کے وقفے سے قبل بیٹنگ کے لئے آنے والے چندیمول بھی 2 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد یاسر شاہ نے ڈیسلوا کو صفر پر کلین بولڈ کردیا۔اوپننگ کے لئے آنے والے اوشادہ فرنینڈو نے اپنی نصف سینچری 78 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے کی اور انہوں نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالنے کی کوشش کی۔وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا نے اس موقع پر اوشادہ فرنینڈو کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈ

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply