لاہور ۔ 25 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سٹار بلے باز جویریہ خان کو ملٹی نیشن ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ کرکٹ سکواڈ کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کردہ 7 ملکوں کی مختلف کرکٹرز پر مبنی سکواڈ انگلینڈ میں ای سی بی سپر لیگ ٹیموں اور دیگر کے خلاف 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا۔ یہ میچز 29 جولائی سے لےکر 2ا اگست تک کھیلے جائیں گے۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان جویریہ خان (پاکستان) جہان آراءعالم، فرغانہ حق (بنگلہ دیش)، کرسٹیانا گف (جرمنی)، سیلیسٹے راک (آئرلینڈ)، ڈینسے وان ڈیونٹر (ہالینڈ)، برینڈا ٹاﺅاوا (پی این جی)، ابتاہا مقصود، حنان رائنے، بیکی گلین (سکاٹ لینڈ)، سگیتھا کالیا نارامان (امریکہ) شامل ہیں جبکہ کوچنگ سٹاف میں کوچ مائیکل نڈکو (یوگنڈا) اور مینٹرلیور (انگلینڈ) شامل ہیں ۔ آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ سکواڈ پروگرام اب تک اناﺅنس ہونے والا تیسرا سکواڈ پروگرام ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ماضی میں دو پروگرام آسٹریلیا (نومبر 2018ئ) اور انگلینڈ (جولائی 2018ئ) میں منعقد ہوئے تھے اور ان کا مقصد چھوٹی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ دلوانا ہے ۔ سکواڈ کی کپتان جویریہ ودود کا کہنا ہے کہ ویمنز گلوبل ڈیویلپمنٹ سکواڈ کا کپتان بننا ان کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دورہ انگلینڈ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے میری کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ ٹیم میں شامل کرکٹرز کو کرکٹ میں اپنے تجربہ سے مستفید کرواﺅنگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here