اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ بال چیلنج کپ ( کل) جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ شام 5 بجے سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ پی ٹی وی سے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور اور پی ایف ایف ٹائیگرز کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے قیوم سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ تیسرا میچ رات 8 بجے مصنوعی روشنیوں میں پاکستان آرمی اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply