اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 23 سے 28 اگست تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی براہِ راست ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تین کھلاڑی جاپان کےلئے روانہ ہو ںگے اور باقی دونوں کھلاڑی جاپان سے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد اولمپکس گیمز کے کوالیفکیشن راﺅنڈ شروع ہو جائیں گے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ اس ایونٹ میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply