اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہفتہ سے ہوگا، دوسرے مرحلے میں تین میچز مختلف وینیوز پر شروع ہوں گے، پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا چوتھا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے مابین بگٹی سٹیڈیم، کوئٹہ میں کھیلا جائے گا، چار روزہ میچ میں حارث سہیل بلوچستان اور شان مسعود سدرن پنجاب کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ پانچویں میچ میں سندھ اور کے پی کے کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی، سندھ کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کے پی کے کی کپتانی کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے، ٹورنامنٹ چھٹامیچ سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، سینٹرل پنجاب کی قیادت کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے جبکہ نادرن کی ٹیم عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے تمام میچز ڈرا ہوئے تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment