اسلام آباد ۔یکم اکتوبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون میں سدرن پنجاب کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، نادرن دوسرے اور سینٹرل پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیراہتمام قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچ مختلف وینیوز پر جاری ہیں، اب تک کھیلے گئے میچز میں سدرن پنجاب 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نادرن 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سینٹرل پنجاب 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سندھ 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور خیبر پختونخوا 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، بلوچستان نے تین میچ کھیل کر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here