راولپنڈی۔ 26 دسمبر (اے پی پی)قائداعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں علی ملک نے انڈر 16 اور عدنان نے انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گرلز انڈر 16 میں بسمہ فریال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے سپورٹس جمنازیم راولپنڈی میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گے انڈر 16 مقابلوں کے فائنل میں علی ملک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عبداللہ شیراز کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انڈر 14 کے فائنل مقابلے میں عدنان نے علی زین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز انڈر 16 مقابلوں میں بسمہ فریال نے پہلی اور لاریب حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here