لاہور۔26 جولائی(اے پی پی )قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ پاکستان کےلئے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے، فاسٹ باﺅلر محمد عامر کاکہنا ہے کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا، میں اب طویل طرز کی کرکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں تاہم پاکستان کےلئے محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا،محمد عامر نے کہا کہ میرا اصل مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے، میری خواہش ہے کہ میں آئندہ میچز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020ءمیں شرکت کےلئے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھوں، فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم میں اس بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here