فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کوویڈ19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کوویڈ19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے۔ برطانوی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق آئسولیشن میں پانچ روزگزارنے کے ساتھ ساتھ ان کے کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔ دوسری طرف پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق ہے کہ فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کا گذشتہ روز( بدھ )کو لیا گیا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیاہے۔ گذشتہ تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پرفاسٹ باﺅلر حارث رﺅف انگلینڈ کے لئے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔حارث رﺅف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a Reply

%d bloggers like this: