اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) علی سوریا نے یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی، چیمپئن شپ میں محمد وسیم دوسرے اور سکندر حیات خان تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ملک امانت، کرنل (ر ) نعیم بھٹی اور پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گذشتہ روز لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئی۔ چیمپئن کے فائنل مقابلوں میں علی سوریا نے 233 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، محمد وسیم 182 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر اور سکندر حیات خان 172 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 250 سے زائد نامور باؤلرز شرکت کی اور چیمپئن شپ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے ہیں جن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈبلز ، میڈیا، انٹرسکولز، انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز کے مقابلے شامل تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply