اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) علی سوریا اور سکندر حیات پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، ایونٹ میں باپ بیٹے اعجاز الرحمن اور دانیال الرحمن کی جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیلم بیگ اور محمد حسین چٹھہ تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح ڈیف کے فائنل ایونٹ میں اسلام آباد کے ناصر ڈار نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے فتح حاصل کی جبکہ پشاور کے رضا اللہ اور سہیل بٹ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر رہے۔ لیڈر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز کے میں علی سوریا نے 334 پوائنٹس اور سکندر حیات نے 353 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ایونٹ میں باپ بیٹے اعجاز الرحمن اور دانیال الرحمن کی جوڑی نے بالترتیب 341اور 340 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیلم بیگ 309 اور محمد حسین چٹھہ 361 کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہے اور اسی طرح ڈیف ایونٹ کے فائنل مقابلوں میں اسلام آباد کے ناصر ڈار نے 299 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن کرکے فتح حاصل کی جبکہ پشاور کے رضاء اللہ 271 پوائنٹس اور سہیل بٹ 226 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر رہے۔گذشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میں سلیم بیگ، محمد حسین چٹھہ، محمد فہیم، افضل اختر، سکندر حیات، علی سوریا، اعجاز الرحمن، شاہ رخ، محمدجنید، ثاقب شہزاد، احمر سلڈھیرا اور علی سلڈھیرا نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، فائنل مقابلے (آج) منگل کو ہوں گے۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اورچیمپیئن شپ میں گیارہ مختلف مقابلے رکھے گئے تھے جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر16، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اورانٹر یونیورسٹی شامل ہیں اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کو بعد میں تربیت دے کر انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply