راولپنڈی۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے روز پنڈی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کیلئے انٹری فری کردی۔ پی سی بی کے میڈیا ترجمان شکیل خان نے میڈیا کو بتایاکہ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے رکھی گئی تھی اب شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فری میچ دیکھ سکیں گے۔ فری داخلے کا اعلان سنتے ہی سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شائقین صدیق بنگش، حسنین، احسن اور دیگر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here