لاہور۔25 جولائی(اے پی پی )چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی‘ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر میں آصف باجوہ کو سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آصف باجوہ کے کام کرنے کا انداز مجھ سے ملتا ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا‘ آصف باجوہ سے ملاقات میں ہم نے ہاکی بحالی کےلئے روڈ میپ بنایا ہے‘ پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 30 سال بعد ہاکی فیڈریشن آفس آیاہوں‘ عہدہ لینا ہوتا تو پہلے بھی لے سکتا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here