لاہور۔25 جنوری(اے پی پی )سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،پوری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، آ ئندہ بھی اچھا کھیل پیش کر نے کی کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار محمد حفیظ نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی،دوسری خوشی ٹیم کو جتوانے میں اپنا حصہ ڈالنے میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آفیشل سے کہا تھا کہ اگر میری ٹیم کو ضرورت نہیں تو بتا دیا جائے،آفیشل کی جانب سے سے انتظار کرتا رہا اور ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیاگیا،سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کو شش کر و ں گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply