میڈرڈ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے اوساسونا کی ٹیم کو بآسانی 2-0 گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ٹیم چار میچز جیت چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جمعرات کو سپین میں جاری ہسپانوی لالیگا فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ اور اوساسونا کی ٹیموںکے درمیان میچ شروع ہوا تو دونوں ریال میڈرڈ کے ونیشیئس جونیئر نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو اوساسونا کے خلاف 1-0 کی برتری دلا دی۔ میچ کے پہلے ہاف پر ریال میڈرڈ کو حریف ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری تھی، دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور 72 منٹ میں روڈریگو کے ایک گول کی بدولت برتری 2-0 کر دیا۔ اساسونا کی ٹیم میچ میں گول کرنے میں ناکام رہی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here