میڈرڈ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ریال سوسائیڈاڈ کی ٹیم نے سپینش لالیگا فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں الاوس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرا دیا۔ میکل اویارزبال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کے بعد ریال سوسائیڈاڈ کی ٹیم بھی چار میچز جیت چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ جمعہ کو سپین میں جاری ہسپانوی لالیگا فٹ بال لیگ میں سوسائیڈاڈ اور الاوس کی ٹیموںکے درمیان میچ شروع ہوا تو آغاز سے ہی سوسائیڈاڈ نے الاوس پر اپنی قائم کرلی۔ میکل اویارزبال نے میچ کے 19 ویں منٹ میں گول کرے اپنی ٹیم کو الاوس کے خلاف 1-0 کی برتری دلا دی، اس کے بعد 13 منٹ بعد ریال سوسائیڈاڈ کے کھلاڑی ویلین جوز نے میچ کے 32 منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو دوگنا کرتے ہوئے 2-0 کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف پر ریال سوسائیڈاڈ کو حریف ٹیم کے خلاف 2-0 کی برتری تھی، دوسرے ہاف میں ریال سوسائیڈاڈ نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور دوسرے ہاف کے شروع میں ہی ریال سوسائیڈاڈ کو پنالٹی کک ملی جس پر میچ کے 41 ویں منٹ پر میکل اویارزبال نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری کو 3-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور ریال سوسائیڈاڈ نے بآسانی الاوس کو میچ میں 3-0 سے ہرا دیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply