ویلنگٹن ۔ 12 جنوری (اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، لیگ کے 29 ویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کائل جمی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں آکلینڈ نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کریگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے شامل تھے، مارک چیپمین 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here