سویابین کی قومی درآمدات میں 7.83 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) اپریل 2019ء کے دوران سویابین کی قومی درآمدات میں 7.83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران سویابین کی درآمدات کا حجم 10.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2018ء کے دوران درآمدی بل 9.85 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2019ء کے دوران سویابین کی ملکی درآمدات میں 0.75 ملین ڈالر یعنی 7.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a Reply

%d bloggers like this: