اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سونے کی قومی درآمدات میں مارچ 2019ءکے دوران 187 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2019ءکے دوران سونے کی درآمدات 221 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ءکے دوران 77 ملین روپے کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2018ءکے مقابلہ میں مارچ 2019ءکے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 144 ملین روپے یعنی 187 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply