برلن ۔ 24 جون (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الااقوامی شہرت یافتہ تینس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر ریکارڈ دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ یہ ان کے کیریئر کا 102 ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-1 سے ہرا ریکارڈ دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here