اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)سعدیہ خان اسکی کپ پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں ہفتہ کواختتام پذیر ہو گیا۔خواتین کی سلالم کیٹیگری میں عمائمہ ولی نے پہلی اور جیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چلڈرن اسکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14سلالم کیٹیگری میں مشال حسین پہلے اور مریم اقبال دوسرے نمبر پر رہیں۔ لڑکوں کی انڈر 16کیٹیگری مقابلوں میں سیف اللہ پہلے نمبر پر جبکہ زبیر علی دوسرے نمبر پر رہے۔ لڑکوں کی انڈر 14کیٹیگری مقابلوں میں زمان علی پہلی پوزیشن کے حقدر رہے جبکہ ظاہر اللہ دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں خوشین نے پہلی جبکہ حمیمہ ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سکیٹنگ بوائز کیٹیگری Iمیں محمد اقبال پہلے نمبر پر آئے۔لڑکیوں کے انڈر 12 سیکنڈ سپیڈ سکیٹنگ مقابلے میں مشال حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کی انڈر 16کیٹیگری مقابلوں میں منہال عزیز پہلے نمبر پر رہیں۔ ماسٹر کیٹیگری کو خوشین صاحبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جیت لیا۔ لڑکوں کی انڈر 12کیٹیگری مقابلوں میں مبشر، انڈر 16میں سیف اللہ اور ماسٹر کیٹیگری میں ضیاالرحمٰن اپنی اپنی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہے۔ یہ مقابلے پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں تین دن جاری رہے۔ پاکستان کی مختلف اسکی ایسوسی ایشنز کے اسکیئرز نے سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ سکی سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے آئی تھی۔اس ایونٹ کو ایک نوجوان اسکیئر سعدیہ خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو24سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئی تھیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here