راولپنڈی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019ء کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہماری کوشش ہے کہ سری لنکن ٹیم کو 300 رنز سے پہلے آئوٹ کریں تاکہ ہماری اچھی کارکردگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیا بال ہے، (کل) جمعہ کو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شائقین کے سامنے کھیلتے ہوئے بہت اچھا لگتا ہے اور پہلی وکٹ لے کر اچھا محسوس ہوا، چار فاسٹ باؤلر کے ساتھ جلدی کھیل مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس سے زیادہ سیکھنے کا ملتا ہے اور کوشش کریں گے سری لنکن ٹیم کو 300 سے پہلے آئوٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے گاؤں سے کافی لوگ سپورٹ کرنے آئے ہیں اور میں کرکٹ میں نیا آیا تو بھائی سے سیکھنے کو ملا، ابھی بھی اپنے بھائی ریاض آفریدی سے سیکھتا ہوں۔ اس موقع پر سری لنکن وکٹ کیپر نیروشاہ ڈکویلا نے کہا کہ 300 سے زیادہ سکور بن گئے تو پاکستان انڈر پریشر ہو گا، بارش کے باعث دونوں ٹیموں کیلئے مشکلات ہیں لیکن یہ گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا 300 سے زیادہ رنز بنانے کا منصوبہ ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here