اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ماضی کے سپر سٹار کرکٹر عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک دہائی بعد کسی دوسرے ملک کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر آ رہی ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے اور ملک میں امن و امان کی بحالی پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے جس پر قومی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذمہ دار نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی آمد کے ساتھ ہی اگلے چند دنوں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی پاکستان آ رہے ہیں جس کے بعد ان دونوں ممالک کی ٹیموں کی بھی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہو گی۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے کے نتیجہ میں جس طرح دیگر کئی عالمی سیاسی و مالیاتی اداروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح سپورٹس کی دنیا میں بھی پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور مارچ 2009ءکے بعد اب تقریباً ساڑھے 10 سال بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ہمارے کرکٹ گراﺅنڈز بھی آباد ہوں گے اور شائقین کرکٹ اپنے قومی سٹارز کو اپنے گراﺅنڈز پر رنز بناتے اور وکٹیں حاصل کرتا دیکھیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here