کولمبو۔ 7 اگست (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، اکیلا دانن جایا اور دلروون پریرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آل راﺅنڈر دانشکا گوناتھلیکا اور فاسٹ باﺅلر لاہیرو کمارا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بیٹنگ آل راﺅنڈر شیہان جے سوریا اور فاسٹ باﺅلر آسیتھا فرننڈو کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here