کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی)پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 19 اوورز میں 64 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کے اوپننگ بیٹسمین پاکستانی بالروں کا سامنا نہیں کرسکے اور مجمودعی اسکور 39 رن پر آئوٹ ہوگئے۔ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور اوشادہ فرنینڈو نے بالترتیب 26 اور 4 رنز بنائے۔جس کے بعد مینڈس بھی 13 رن بناکر پویلین واپس چلے گئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر این جیلومیتھیوز اور لاسیتھ ایمبول ڈینایا بالترتیب 8 رن اور 3 رن پر بیٹنگ کررہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم کے بیٹسمیں اسد شفیق نے انفرادی طور پر 63 اور بابر اعظم نے 60 رنز اسکور کئے۔قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 59.3 اوورز میں 191 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان نے اننگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رن بنا کر بولڈ ہو گئے جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔کھانے کے وقفے سے قبل عابد علی بھی 38 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد بابراعظم اور اسد شفیق نے قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے مل کر مجموعی اسکور 127 رنز تک پہنچا دیا۔ بدقسمتی سے بابراعظم اسی اسکورپر انفرادی اسکور 60 رنز بنانے کے بعد لاسیتھ ایمبول ڈینیا کی بال پر وکٹ کیپر ڈک ویلا کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ جس کے بعد حارث سہیل نے اپنی اننگ کا آغاز کیا اور کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کئے بغیر انفرادی اسکور 9 رنز پر ایمبول ڈینیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ محمد رضوان 9 رنز بناکرکلین بولڈاور یاسر شاہ کوئی رن بنائے بغیر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس موقع پر سری لنکا کے بالر لاھیرو کمارا ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن محمد عباس نے بال کو پراعتماد انداز میں کھیل کر ہیٹ ٹرک ہونے سے بچالی۔قومی ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور وہ لاھیروکمارا کی بال پر وشوا فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 126 بالز کا سامنا کیا۔تاہم پاکستان کے باقی ماندہ بیٹسمین یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے اور اس طرح پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 59.3 اوورز میں 191 رن بنائے۔ پاکستان ٹیم کے تین بیٹسمینوں نے ڈبل ڈیجیٹ کا اسکور حاصل کیا جبکہ آخری چھ بیٹسمین صرف 24رن پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کی پہلی اور دوسری وکٹ 10 رنز، تیسری 65 رنز، چوتھی 127رنز، پانچویں 167رنز، چھٹی اور ساتویں 172، آٹھویں 179، نویں 185 اور دسویں وکٹ 191 رنز پر گری۔ سری لنکا کے بالروں نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا، لاھیرو کمارا اور لاسیتھ ایمبول ڈینیانے 4-4 وکٹیں اور وشوا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاْہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لاسیتھ ایمبول ڈنیا کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، کپتان اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ اسی طرح سری لنکا کی ٹیم میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوثل مینڈس، این جیلومیتھیوز،دینش چندیمول، وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا، دھنن جیا ڈی سیلوا، دیلرون پریرا، ویشوا فرنینڈو، لاسیتھ ایمبول ڈینایا اور لاھیرو کمارا کوشامل کیاگیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here