اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سرینا ہوٹلز ہوائے انٹرنیشنل سکوائش چیمپیئن برائے منز اینڈ ویمن 15سے 19دسمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، جس کے لئے انعامی رقم مردوں کے لئے 20ہزار جبکہ خواتین کے لئے 12ہزار مقرر کیے ہیں۔ اس ایونٹ میں مقامی اور غیرملکی کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گے۔ ہفتہ کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ٹاپ 50رینکنگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ مرد اور خواتین ایونٹکے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیرملکی کھلاڑی جن کا تعلق ہانگ کانگ ، مصر، امریکہ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئزرلینڈ، اردن اور آسٹریلیا سے ہے، ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرینا ہوٹلز اور ہواوے انٹرنیشنل اس چیمپیئن شپ کےلئے ہمارے مین سپانسرز ہیں۔ کوسپانسرز اور ایسوسی ایٹ سپانسرز جس میں مسلم کمرشل بینک، بینک الحبیب، مری بروری، جے ڈاٹ وغیرہ شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply