آکلینڈ ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی کی جولیا گورجز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی لورا سیجیمونڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈنمارک کی ففتھ سیڈڈ کیرولین وزنائیکی نے جرمنی کی جولیا گورجز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے مات دیکر ایونٹ کا ٹاپ فور راﺅنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں انکا مقابلہ امریکہ کی جیسیکا پیگولا سے (آج) ہفتہ کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply