سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) سبزیوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی دس مہینوں میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو2748.77 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو2450.073 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk