قومی کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے امیدوار مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا
ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی۔ ابھی تک افواہیں چل رہی ہیں، چیف سلیکٹر اور کوچ ایک ہونا چاہیے، اس میں ذمہ داری کا بوجھ ضرور بڑھے گا لیکن معاملات پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی،مصباح الحق لاہور۔21 اگست(اے پی پی ) سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کیلئے ابھی درخواست جمع نہیں کروائی۔ ابھی تک افواہیں چل رہی ہیں۔چیف سلیکٹر اور کوچ ایک ہونا چاہیے۔ اس میں ذمہ داری کا بوجھ ضرور بڑھے گا لیکن معاملات پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی۔ لیول ٹوکورس کر رکھا ہے۔کوچنگ کیلئے درخواست دی تو کرکٹ کمیٹی کی رکنیت چھوڑ دونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر کوچ یا سلیکٹر کے عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو استخارہ کرونگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹیموں کیلئے پول گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔کوشش کریں گے کہ 3رکنی کمیٹی فہرست پر نظرثانی کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کرے۔ لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں کئی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کے سوال پر انہوںنے کہا کہ فی الحال سب سے زیادہ توجہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر دی گئی ہے۔ چند مزید پرفارمرز میں بھی موقع دیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here