ٹوکیو ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں پول اے میں شامل ٹیمیں آئرلینڈ اور روس آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ میں پول ڈی کی ٹیموں جارجیا اور فجی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here