ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ میں اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی فتح حاصل نہیں کی، دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں جارجیا اور یوروگوائے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here