ٹوکیو ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) رگبی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا، آسٹریلیا نے فجی اور فرانس نے ارجنٹائن کو شکست دے دی۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے، پول بی کے میچ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو بآسانی 23-13 سے ہرایا۔ پول سی کے میچ میں فرانس نے ارجنٹائن کو سخت مقابلے کے بعد 23-21 سے شکست دی جبکہ پول ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے فجی کو 21 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply