راولپنڈی ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ 2020 کے 8 میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، راولپنڈی میں شیڈول پہلا میچ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، 28 فروری کو دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ 29 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، یکم مارچ کو چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پانچواں میچ 2 مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں 5 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی، ساتواں میچ 7 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ آٹھواں اور آخری میچ 8 مارچ کو ملتان سلطانز اور اسلا آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply