نیویارک ۔ 2 اگست (اے پی پی) دی ناردرن ٹرسٹ اوپن گالف ٹورنامنٹ 8 اگست سے امریکی ریاست نیو جرسی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی بائے سن جیمز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کےلئے 92 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہونے کے بعد 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here