دو ہزار انیس ورلڈ کپ کی تیاری، نیوزی لینڈ کا دسمبر سے مارچ تک تین ایشیائی ٹیموں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

ویلنگٹن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں 2018-19ءہوم سیزن دسمبر سے مارچ کے دوران تین ایشیائی ٹیموں، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا۔ میزبان ٹیم تینوں ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 سے 19 دسمبر، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری، دوسرا میچ 5 جنوری، تیسرا اور آخری میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk