اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2019ءکے مقابلے (کل) ہفتہ سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گراو¿نڈ لیاری میں شروع ہوںگے جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے یوتھ و سینئر کلاس میں مرد و خواتین باکسرز شرکت کریں گی۔ 49 کلوگرام،52 کلوگرام،56 کلوگرام،60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام،81 کلوگرام، 91 کلوگرام اور91 پلس کلوگرام میں مردوں کے جبکہ 51 کلوگرام، 54 کلوگرام،57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام اور 69 کلوگرام میں خواتین باکسرز کے مقابلے ہونگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment