کیپ ٹاﺅن ۔ 6 جنوری (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، انگلش ٹیم نے 391 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے پروٹیز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 438 رنز کا ہدف دیا ہے، ڈوم سبلی نے 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لئے، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 312 رنز اور انگلینڈ کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ پیر کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے 391 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے پروٹیز کو کامیابی کیلئے 438 رنز کا ہدف دیا، ڈوم سبلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 133 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، بین سٹوکس 72 اور کپتان جوروٹ 61 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، اولی پوپ 3، جوز بٹلر 23، ثام کیورن 13 اور ڈومنک بیس بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، سٹورٹ براڈ 8 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ اینرچ نورٹج نے 3، کگیسوربادا اور کیشومہاراج نے 2، 2 اور پریٹوریس نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 126 رنز بنا لئے تھے، پیٹر میلان 63 اور کیشو مہاراج 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ڈین ایلگر 34 اور زبیر حمزہ 18 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جیمز اینڈرسن اور جوئے ڈینلی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here