لارڈز ۔ 15 اگست (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، روری برنز اور جونی بیئرسٹو کے سوا کوئی بھی انگلش بلے باز کینگروز باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، برنز 53 اور بیئرسٹو 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش ہیزلووڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 30 رنز بنا لئے تھے، کینگروز کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 228 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں، عثمان خواجہ 18 اور کیمرون بینکرافٹ 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here