دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ میلہ کا افتتاح

چترال۔07 جولائی (اے پی پی)دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ میلہ کا افتتاح ہوا جس میں گلگت اور چترال کے روایتی حریف پولو ٹیموں کے درمیان پولو میچ کھیلے جارہے ہیں‘ پہلے دن تین میچ ہوئے‘جس میں پہلا میچ گلگت کے پھنڈر پولو ٹیم اور چترال کے لاسپور پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا‘ پہلے ہاف میں چترال ٹیم نے تین گول بنائے جبکہ پھنڈر گلگت کا ٹیم کوئی گول نہ بنا سکا۔ دوسرے ہاف میں لاسپور چترال کے ٹیم نے پانچ گول پورے کئے جبکہ پھنڈر کے ٹیم نے صرف ایک گول کیا اور یوں لاسپور پولو ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے پھنڈر (گلگت) کے ٹیم کو شکست دیگر فاتح قرار دیے۔ ابتدائی میچ کے موقع پر خیبر پختو نخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان مہمان حصوصی تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk