دنیا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے بخار میں مبتلا اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 7 دن باقی

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ء14 جون سے روس میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 7دن بعد ہوگا اور جوں جوں میگا ایونٹ کے شروع ہونے والا دن قریب آتا جا رہا ہے، شائقین میں اس کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے، عالمی کپ کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں اور میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ میگاایونٹ کو دیکھنے کےلئے ہزاروں شائقین روس کا رخ کرینگے جن کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، جرمنی کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk