دنیا بھر میں کتنے ارب سے زائد افرادپینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، عالمی ادارے یونیسکوکی تازہ رپورٹ جاری

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں دو اعشاریہ ایک ارب انسانوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حقائق عالمی ادارے یونیسکو کی طرف سے پانی سے متعلق جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتائے گئے۔

متاثرین کی نصف تعداد کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کی اس تنظیم کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی ستاون ملین افراد اپنے گھروں میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

The post دنیا بھر میں کتنے ارب سے زائد افرادپینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، عالمی ادارے یونیسکوکی تازہ رپورٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔